counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے نجم سیٹھی کو خط لکھ دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے نجم سیٹھی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کا حساب مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میں جاوید بدر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل قوم کے پیسوں سے منعقد کیا گیا ہے، پی ایس ایل کا حساب آرٹیکل 19- اے کے تحت مانگا گیا ہے اور اگر پی ایس ایل کا مکمل حساب کتاب دو دن کے اندر پیش نہ کیا گیا تو قانونی قواعد کے مطابق عدالت سے رجوع کریں گے۔ خط میں کہا گیاہے کہ وقار طور کی سربراہی میں وکلا اور قانون دان مکمل تیاری کے ساتھ عدالت سے رجوع کریں گے۔

جاوید بدر کا کہناتھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ جیسے انٹرنیشنل کھیل کی ٹیکنکل اے بی سی بی بھی معلوم نہیں ہے، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تباہ کردیا ہے، نجم سیٹھی نے محض اپنی کروڑوں کی کرپشن کیلئے پاکستانی عوام کے جذبوں سے کھیلا اور اس کیلئے ہم اس کا مکمل احتساب چاہتے ہیں۔ خط کا متن جاوید بدر کے وکلا کی جانب سے تحریر کیا گیاہے۔