counter easy hit

پاکستان کا نمبرون ٹیسٹ ٹیم بننا بڑا کارنامہ ہے،ڈیو رچرڈسن

pakistan-team-being-no-one-is-a-great-achievement-richardson

pakistan-team-being-no-one-is-a-great-achievement-richardson

لاہور(یس سپورٹس ڈیسک).آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ 6 سال سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی ایسے میں پاکستان کا نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننا بڑا کارنامہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےنمبر ون بننےمیں مصباح کی کپتانی کابڑا کردار ہے،کپتان اور ان کی ٹیم کو یہ اعزاز ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی کے چیلنجز عالمی سطح پر ایک جیسے ہیں ،یہ کہنا درست نہیں کہ مسئلہ صرف پاکستان کے ساتھ ہے،یہاں کی حکومت سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنارہی ہے۔

ڈیو رچرڈسن کا کہناتھاکہ پی سی بی پر تنقید ہوتی رہتی ہے ،انہیں کامیابی کا کریڈٹ بھی ملنا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website