counter easy hit

پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیرِاہتمام آل کویت اوپن ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا شاندار انعقاد

کویت : پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد تنظیم ہے جو دیارِغیر میں کھیلوں ے انتہائی منظم اور کامیاب انعقاد میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے اور گزشتہ تین سالوں میںپاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت نے انتہائی کامیاب ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا ہے۔ ان میں کرکٹ، والی بال، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیل شامل ہیں۔ آل کویت ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا انعقاد بھی اس سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

گزشتہ برس ٹیبل ٹینس کے انعقاد کے بعد دوسرا موقع ہے (PSA ) نے اوپن ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا۔ اس میں کویت کے طول وعرض سے آٹھ ممالک کے 40کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میںپاکستان، کویت، مصر، انڈیا، فلپا ئن، لبنان، انڈونیشیا اور اردن کے کھلاڑی شامل تھے۔ ان کھلاڑیوں میں محمود باقر، ہیری، جوڈ،محمد سلامہ، نانک، بہرام، احمد محی الدین، طاہر عبداللہ، راشد، عارف جریوالہ، محمد حاجی، رِکی، طلال کامران، دیپک، رینٹو، ریان، عصام نوار، جوزف، فواز، رمزی عمار، محمود احمد، فیصل خلیل، عصام حسن، احمد عبدالجلیل، عبد الرحمن، بینزی، سمیر، عصام اسمعیل، ڈینس، ڈیل، فاروق خلیل، محمد عامر، ارتضی مسعود، نیلسن، سانجو، ندیم حنیف، جاسم، احمد الصمد اور ڈسٹن شامل تھے۔تمام کھلاڑیوں نے نہایت عمدہ کھیل پیش کیا اور خوب داد سمیٹی او ربہتر کھیل پیش کرنے پرکوارٹر فائنل میںرسائی حاصل کی جبکہ سیمی فائنل میں ریان، حسین، ندیم اور محمو د احمد نے جگہ بنائی۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ ندیم اور محمو د احمد کے درمیان کھیلا گیا جس کے فاتح ندیم قرار پائے۔

فائنل میچ فلپائن کے رایان اور کویت کے حسین کے درمیان کھیلا گیا، سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد فلپائن کے رایان نے کویت کے حسین کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔تقریب تقسیم انعامات میں پاکستانی کمیونٹی کی جانی پہچانی شخصیت اور پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت کے سرپرستِ اعلیٰ شمشاد خان تنولی،ٹیبل ٹینس کویت کے حوالے سے سابقہ چیمپئن اشرف ضیائ، (PSA) کے صدر مقبول احمد، نائب صدر یونس شاہد، بانی /ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل، ایڈوائزر محمد عرفان شفیق، ایگزیکٹو ممبران محمد وسیم باجوہ، ساجد حسن، محمد زیشان، محمد عمران خان، فرزان طارق، محمد سعد، ساجد محمود کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے احسان الحق، پیغامِ وطن سے خلیل احمد، شہزاد قریشی اور دیگر غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔تمام کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں جبکہ وِننگ ٹرافی فلپائن کے رایان، رنر أپ ٹرافی کویت کے حسین، تیسری پوزیشن کی ٹرافی بھارت کے ندیم نے حاصل کی۔

اس موقع پر (PSA)کے صدر مقبول احمد نے کہا کہ آل کویت اوپن ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا انتہائی کامیاب انعقاد اور آٹھ ممالک کے 40 کھلاڑیوں کی شرکت، انکے(PSA ) پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس سے پورے کویت میںپاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے، ہماری ٹیم اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھے گی۔ محمد یونس شاہد، نائب صدرPSA نے کہا کا کھیل صحتمند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ (PSA ) نے کویت میں کھیلوں کے میدان آباد کیے ہیں۔ محمد عرفان عادل، بانی /ڈائریکٹر جنرل(PSA ) نے اس موقع پر کہا کہا ہم کھیلوں کے ذریعے پیار، محبت، یکجہتی اور امن کا پیغام دے رہے ہیں، مستقبل میں ہم انشا اللہ مزید کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں گے۔

سرپرستِ اعلیٰ، پاکستان قرأت و نعت کونسل کویت شمشاد خان تنولی نے (PSA ) ٹیم کو آل کویت اوپن ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کا کامیاب انعقاد کرنے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ محمد عرفان شفیق ایڈوائزر (PSA )نے کہا کہ (PSA ) ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں آٹھ ممالک کے 40کھلاڑیوں کی شرکت بہت خوش آئند اور (PSA )ٹیم کی کامیابی ہے اور مستسبل میں بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا رہے گا۔ سابقہ صدور نوید اقبال بٹ نے پاکستان اور علی رضا نے قطر سے (PSA )ٹیم کوکامیاب چیمپیئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام میں صدر مقبول احمد نے سب حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی، اسطرح یہ چیمپئن شپ انتہائی کامیابی کے ساتھ خوشگوار یادیں لیے اپنے اختتام کو پہنچی۔

Pakistan Sports Association Organizes-Table Tennis Championship

Pakistan Sports Association Organizes-Table Tennis Championship

Pakistan Sports Association Organizes-Table Tennis Championship

Pakistan Sports Association Organizes-Table Tennis Championship

Pakistan Sports Association Organizes-Table Tennis Championship

Pakistan Sports Association Organizes-Table Tennis Championship

Pakistan Sports Association Organizes-Table Tennis Championship

Pakistan Sports Association Organizes-Table Tennis Championship