counter easy hit

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (ایس ایم حسنین)بھارت کے وزیر خارجہ کی بلا جواز اور روایتی ہرزہ سرائی مذموم ہے اسے مسترد کرتے ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان بھارت کے قابل مذمت رویے کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت اس نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیلئے اور نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کیں۔ ترجمان نے کہا کہ جعلی مقابلوں اور تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کئے گئے نہتے کشمیری نوجوانوں ، خواتین اور بچوں کو دہشتگرد قرار دینا بھارتی قیادت کے ڈھونگ اور اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور روابط کے نام نہاد دعوے داروں کو دنیا کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ کون علاقائی تعاون اور سارک کے عمل کو سبوتاژ کررہا ہے جس کا آئندہ سربراہ اجلاس 2016ء کے بعد اب تک نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی ہندوتوا اور اکھنڈ بھارت کی خطرناک پالیسیاں ہیں جن کی وجہ سے کشمیریوں کو مسلسل ہدف بنایا جارہا ہے اور بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کے تمام قریبی ہمسایہ ممالک کیلئے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website