counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی طرف سے بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی پر تعزیتی پروگرام منعقد

PPP

PPP

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی طرف سے بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی پر تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا ۔صدارت پی پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی طر ف سے بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی پر تعزیتی پروگرام منعقد کیا۔

تعزیتی پروگرام کی صدارت پی پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کی ۔جبکہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا نے بھی شرکت کی ۔اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال کے لئے قرآن خوانی او ردعا کی۔

ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو بہت کچھ دیا ۔لیکن پاکستان میں دہشت گردوں نے انہیں شہادت کا رتبہ دیا ۔انھوں نے کہا کہ میری قائد نے جمہوریت کی ترقی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا ۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے پیچھے بھٹو خاندان کی جانوں کی قربانیاں ہیں۔