counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جنگ میں ہمیشہ شریک رہے گی، کامران گھمن، ملک منیر، اصغر صغیر

Kamran Ghuman, Munir Malik and Asghar Saghir

Kamran Ghuman, Munir Malik and Asghar Saghir

پیرس (پی پی پی فرانس) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر و فرانس کے سینئر نائب صدر کامران یوسف گھمن، جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد اور میڈیا ایڈوائزر اصغر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہندوستان سلامتی کونسل میں کی گئی وعدہ خلافی اور نہرو کے دور میں قراردادیں منظور ہونے کے باوجود استصواب رائے نہیں کروا سکا اور نہ ہی کشمیریوں کا ان کا حق دے سکا ہے ہندوستان کو اس بات کا علم ہے کہ اگر کشمیریوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دے دی تو تمام کشمیری پاکستان کے حق رائے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جسم میں کشمیر سے خون آرہا ہے پانی کے ذخیرے کشمیر سے پھوٹتے ہیں ہندوستان کشمیر میں ریفرنڈم نہیں کروا سکا ہم ہمیشہ پاکستان کی عوام کی طرف سے پانچ فروری کر کشمیریوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے شروع ہی سے کشمیریوں کے ساتھ ان کی جدوجہد آزادی کے ساتھ اپنا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جب اعلان تعطیل کیا تو پورہ دنیا میں کشمیری کمیونٹی نے لبیک کہا تمام پاکستانیوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی اپیل پر عام تعطیل کرکے ثابت کر دیا کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جنگ میں ہمیشہ شریک رہے گی کشمیر میں جو ظلم و ستم بپا ہے ہندوستان کی دس لاکھ افواج نے کشمیر میں جو قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے پاکستان کشمیریوں کے حق کیلئے لڑتا رہے گا۔

ہندوستان جو سلامتی کونسل میں جانے کا خواب دیکھ رہا ہے اس کو کم از کم اپنے دامن سے کشمیریوں کے خون کے چھپنٹے صاف کرنے پڑیں گے بھارت مکروہ چہرہ کے کر سلامتی کونسل میں کیسے جا سکتا ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا اس وقت تک بھارت کو سلامتی کونسل کی رکنیت نہیں ملے گی۔