counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کی وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد

Quaid e Azam Birthday Ceremony France

Quaid e Azam Birthday Ceremony France

فرانس (اشفاق چودھری) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنماؤں میاں محمد حنیف ، شیخ جاوید طارق ، میر عبدالقدیر و دیگر نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش پر فاتحہ خوانی کی اور تعمیر وترقی وطن کیلئے دیانتداری سے محنت و جدوجہد کرنے کی عزم کی تجدید کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے میڈیا کی وساطت سے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ میاں صاحب کو لمبی عمر کے ساتھ پاکستان و عوام سے محبت اور قوم کی خدمت کا جذبہ بھی عطا فرمائے اور ان کی سربراہی میں قائم جمہوری حکومت کو منافقت و مفادات اور کرپشن کی روش و روایت سے بچاتے ہوئے دیانتداری سے حکمرانی او پالیسی سازی کے ذریعے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر محفوظ مستقبل کی جانب لیجانے کی مزید ہمت عطا فرمائے۔

موجودہ حکومت جمہوری نظام سے وجود میں آئی ہے اسلئے جمہوری رویئے سے اس حکومت کو برداشت کرنے اور جمہوری طرز حکمرانی کے ذریعے قومی مفادات کو ترجیح دینے میں ہی ملک وقوم اور حکومت و حکمرانوں کی فلاح و بقا ہے۔

Quaid e Azam Birthday Ceremony France

Quaid e Azam Birthday Ceremony France