counter easy hit

جورکے توکوہ گراں تھے ہم، 28مئی 1998 کو چاغی کی گونج نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، مسلم لیگ ن فرانس

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین، خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اور یوتھ ونگ کی طرف سے سابق وزیراعظم اورقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو یوم تکبیر کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
فرانس بھر میں موجود مسلم لیگ کے کارکنان نے مرکزی تنظیم اور یوتھ ونگ کے ساتھ مل کر اپنے قائد کے عظیم کارنامے پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی خدمات کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔

بانی وصدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم کا احسان عظیم ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے ہم نے ناقابلِ تسخیرپاکستان بنادیا۔
جنرل سیکرٹری شیخ جاوید طارق نے کہا کہ یوم تکبیر ناقابل تسخیر پاکستان کی علامت ہے اور قائد میاں محمد نواز شریف کے مشکل حالات میں پاکستان کیلئے بہترین فیصلے کی عکاس ہے جس نے ہمیں دنیا بھر میں فخر سے سربلند کرنے کے قابل بنادیا۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن فرانس سردار ظہور اقبال نے کہا کہ اللہ کا احسان ہے ایٹمی پاکستان کے بعد معاشی قوت کا خواب بھی ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔
صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس چوہدری اصغر خان نے کہا کہ اٹیمی طاقت کی طرح پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کا خواب بھی میاں محمد نواز شریف نے دیکھا جو ان کے علاوہ کوئی انجام دے ہی نہیں سکتا۔ لاڈلے آئیں گے اورچلے جائیں گے مگر پاکستان ہمیشہ میاں نواز شریف کا احسان مند رہیگا۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس شیخ وسیم اکرم، کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ ملک انعام، چوہدری سجاد احمد جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ نے بھی میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کی پوری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوءے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا سنہرا دور بھرپور طریقے سے واپس آئیگا۔

نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوادیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لٹادیا
مرے چارہ گر کو نوید ہو، صفِ دشمناں کو خبر کرو
وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکادیا
کرو کج جبیں پہ سرِ کفن، مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
کہ غرورِ عشق کا بانکپن، پسِ مرگ ہم نے بھلادیا
اُدھر ایک حرف کے کشتنی، یہاں لاکھ عذر تھا گفتنی
جو کہا تو ہنس کے اڑادیا، جو لکھا تو پڑھ کے مٹادیا
جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنادیا
(فیض احمد فیض

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website