counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب منعقد، کیک کاٹا گیا

Youm e Takbeer Party

Youm e Takbeer Party

پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان) پاکستان یورپ سمیت دنیا بھر میں یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا گیا۔ یوم تکبیر کے سلسلے میں پیرس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلہ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریا ض پاپا نے کی۔ پروگرام میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر وزیر اعظم نواز شریف ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت ایٹمی پروگرام شروع کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یوم تکبیر کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت عدیل بٹ نے حاصل کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے سرا نجام دیے۔ تقریب میں مسلم لیگ کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے رہنما ؤں نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں یوم تکبیر کی مبارک باد پیش کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وائس چیئرمین حاجی مزمل حسین نے خطاب میں کہاکہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے تو پوری دنیا میں پاکستان کے ایٹمی طاقت ثابت ہونے کے چرچے ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ ان کو اپنی اس بہادری اور جرات کا صلہ انہیں جلہ وطنی کی صور ت میں ادا کرنا پڑا۔

پاکستان مسلم لیگ ن ویلیئر لابیل فرانس کے جنرل سیکرٹری مرزا خالد بشیر نے بھی اپنے خطاب میں یوم تکبیر کے حوالے سے پوری قوم کو مبارک باد دی اور قائد عوام میاں نواز شریف کی خدمات کو سراہا۔جبکہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم اختر نے خطاب کرتے ہوے کہ کہ نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور اربوں ڈالرز کی پیش کش کو ٹھکرا کر ملک کو عالم اسلام کا واحد ایٹمی قوت بنا دیا۔پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنے دور حکومت میں ایٹمی طاقت کی بنیا د رکھ کر پاکستانی عوام کو حوصلہ دیا۔

ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھا لیں گے مگر ایٹمی طاقت زور بنیں گے اور پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت کے طور پر آیا۔پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدرچوہدری شاہین اخترنے بھی پوری قوم کو مبارک باد دی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپانے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج یوم تشکر اور یوم دعا بھی ہے ۔ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے خطے کی تاریخ بدل دی۔ میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا وقار بلند کر دیا۔ انہوں نے کہاہے کہ آج ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور تمام جماعتیں مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر چوہدری محمد فردوس، نائب صدر ملک ناصر محمود ، پاکستان مسلم لیگ ن ویلیئر لابیل فرانس کے صدر چوہدری مختار بشارت ، چیئرمین ملک ناصر محمود ، یوتھ ونگ فرانس کے سینئر نائب صدر سبط مزمل، رضوان گھمن سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ آخر میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا انتظام راجہ اشفاق حسین اور چوہدری نعیم اختر نے کیا۔