counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ راجا اعجاز

Raja Ejaz

Raja Ejaz

وٹفورڈ برطانیہ (پ ر) مسلم لیگ ن وٹفورڈ برطانیہ کے سینئر رہنما راجا اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے مجید حکومت اپنا بوریا بستر بند کر کے رکھے جلد عوامی احتساب ہو گا۔ آزاد کشمیر کی عوام سردار سکندر حیات خان کی خدمات سے بخوبی واقف ہیں۔

نکیال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق سکندر نے عوامی مسائل کو جس طرح اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی سانحہ نکیال پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے لیکن مجید اور اس کے حواریوں کو لاشون پر سیاست کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔ نکیال کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

جاوید بڈھانوی کسی اور نشے میں ہو ں گے نکیال کی عوام نے ان کا ڈرامہ دیکھ لیا ہے اب وہ دور ختم ہو چکا کہ پیپلز پارٹی الیکشن سے پہلے ایک لاش لئے پھرا کرتی تھی اور عوام اس ماتمداری میں ان کا ساتھ دیتے تھے اور ووٹ کو بطور اظہارتر ہمدرری دیا جاتا تھا لیکن عوام نے اس گھسے پٹے دہائیوں پہلے کے تھیٹر کو بند کر کے شعور سے فیصلے کرنے شروع کر دئے ہیں نکیال فاروق سکندر کا علاقہ تھا کوئی مائی کا لال فاروق سکندر کو ہرانے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔

وقت ثابت کرے گا کہ عوام نے کسی بری طرح مجید اور اس کے چمچوں کو رد کر دیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہی آزاد کشمیر کی ترقی کی ضامن ہے اور عوام اس سے بخوبی واقف ہے۔