counter easy hit

پاکستان نے جے ایف تھنڈر17 کا جدید ترین ماڈل تیار کر کے پوری دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی

Pakistan made its push over the whole world by developing the latest model of JF Thunder 17

لاہور(نیوز ڈیسک ) پجے ایف 17 تھنڈر کا نیا اور جدید ورژن تیار کر لیا گیا، پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر 2 پائلٹس کی گنجائش والا جے ایف 17 بی ٹوئن سیٹر طیارے کو آپریشنل بھی کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان نے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے بتایا ہے کہ جدید ترین ریڈار سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ مارچ 2020 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔ پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری اسی سال شروع ہو جائے گی۔جدید ترین ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کرلیا جائے گا۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا۔ مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل ہوں گے اور یوں بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تربیتی امور کیلئے 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی طیارہ بھی فضائی بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے۔یہ طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔ جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا جہاز عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ ہو گا۔ یہ طیارہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ میں ہی تیار کیا جا ئے گا۔ واضح رہے کہ فروری کے ماہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد سے پاکستان اور چین کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد سے کئی ممالک نے اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website