counter easy hit

پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیے، ترجمان دفتر خارجہ

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے جماعت الدعو ۃ کے فنڈز منجمد کر دئیے ہیں،

جماعت الدعوۃ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنیوالی کمیٹی کی لسٹ میں شامل ہے اور فہرست میں شامل تنظیموں کے فنڈز منجمد کیے جاتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر بھارت کے دوران کنٹرول لائن پر کشیدگی کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کشمیریوں کو قتل کیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے، بھارت میں زبردستی ہندو بنائے جانے کی مہم انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

ترجمان نے بھارت میں مسلمانوں کو جلائے جانے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاض پیر زادہ کے بیان پر ان کی اپنی تردید آ چکی ہے۔