counter easy hit

پیرس، پاکستان اورچائینہ کے دلچسپ سفرنامہ پرکتاب لکھنے والی فرانسیسی کوہ پیما کو سفارتخانہ پاکستان کا خراج تحسین

پیرس (نمائندہ خصوصی)سفیر پاکستان برائے فرانس معین الحق نے معروف فرانسیسی کوہ پیماہ و مصنفہ محترمہ فرانکوائس کوڈیکس کے ساتھ ویڈیو لنگ کے توسط سے ملاقات کی۔ محترمہ فرانکوائس نے حال ہی میں اپنے پاکستان اور چائینہ کے سفر نامہ پر ایک دلچسپ کتاب شائع کی ہے۔

سفیر پاکستان نے محترمہ فرانکوائس کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے سفر نامہ پر دلچسپ کتاب لکھنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے محترمہ کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بار ے میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔

Pakistan is unique country of the world in terms of its tourism assets


محترمہ فرانکوائس نے پاکستان میں اپنے کوہ پیمائی کے سفرنامہ کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام دنیا میں ایک بہترین مہمان نواز اور دوستانہ تعلقات رکھنے والی قوم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خوبصورت قدرتی مناظر اور ثقافتی تنوع کا حامل ہے۔ پاکستان سیاحتی بنیادی ضروریات میں بہتری لاکر دنیا میں اعلی سیاحتی مقام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website