counter easy hit

مودی کے ہٹ دھرمی پرمبنی رویے نے علاقائی امن کوخطرے میں ڈال دیاہے:عائشہ فاروقی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کشمیری بھائیوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کی جانے والی جدوجہدکی اخلاقی ، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے میڈیا کو ایک بیان میں کشمیر کے مظلوموں کیلیے پاکستان کی حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بیدار ہونا ہوگا اورکشمیرکے مسئلے کے پرامن حل کیلئے اپناکرداراداکرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کشمیرکے نصب العین کی حمایت کے لئے آگے آئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت نے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل سے ہمیشہ گریز کیاہے اورمودی کے ہٹ دھرمی پرمبنی رویے نے علاقائی امن کوخطرے میں ڈال دیاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website