counter easy hit

پاک بھارت صورتحال پر تشویش ہے ، برطانوی وزیر خارجہ

Pakistan, India should look for solution to Kashmir: Boris Johnson

Pakistan, India should look for solution to Kashmir: Boris Johnson

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ پاک بھارت صورتحال پر تشویش ہے ، پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ اور مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرنا چاہیے ۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، سرتاج عزیز نے کہا کہ ایل او سی پر پاکستان کی تشویش سے برطانیہ کو آگاہ کیا ہے ۔

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت اورپاکستان کومسئلہ کشمیرکاحل تلاش کرناچاہیے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، خطےمیں سیکورٹی کامعاملہ بہت اہم ہےجس پرپاکستان کےساتھ ہیں ، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہناہےکہ برطانوی وزیرخارجہ کوکشمیرکی صورتحال اورایل او سی پر بریف کیااورانہیں اپنی تشویش سےآگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ نےپاکستان کی تشویش کوسمجھاہےاورپاک بھارت مذاکرات کی بحالی کی خواہش ظاہرکی ہے،پاکستان اوربرطانیہ نےباہمی روابط تجارتی سطح پربڑھانےکااعادہ بھی کیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website