counter easy hit

پاک بھارت کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے ، مصباح الحق

Misbahul Haq

Misbahul Haq

لاہور : قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ کرکٹ سے سیاست کو دور رکھنا چاہئے اور پاک بھارت کرکٹ ہوتی رہنا چاہئے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹرائل دینے سے مشکل کام ٹرائل لینا ہوتا ہے کیونکہ سلیکٹرز کو مختصر وقت میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہوتا ہے اس دوران اگر کوئی اچھا کھلاڑی منتخب نہیں ہوتا تو اسے دکھی نہیں ہونا چاہئے، ماضی میں ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوتارہا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمیں گراس روٹ لیول پر کام ہوگا تو اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے، اس کے لئے اسکول اورکالج کی سطح پر کھیلوں پرتوجہ کی بہت ضرورت ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے پاس بہت اچھے اچھے کھلاڑی ہیں، ان کی تمام توانائیوں کو بہتر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی کے لئے فٹنس سب سے اہم چیز ہوتی ہے تمام توانائیوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا ہونا بہت ضروری ہے،کرکٹرز کو تعلیم وتربیت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سے یہ کہا ہے کہ کرکٹ سے سیاست کو دور رکھنا چاہئے، پاک بھارت کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے،بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ہوتی رہنا چاہئے۔