counter easy hit

فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب

Ambassador Moin ul Haque addressing Independence Day ceremny in Paris on August 14, 2016

Ambassador Moin ul Haque addressing Independence Day ceremny in Paris on August 14, 2016

فرانس ۱۴ اگست ۲۰۱۶ء: فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی ہمت اور جذبہ کی بدولت تمام مشکلات کے باوجود آج پاکستان امن، خوشحالی اور ترقی کے راستہ پر گامزن ہے۔ وہ آج صبح یہاں پاکستان کے سفارتخانہ میں 69ویں یوم آزادی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انفراسٹریکچر اور توانائی کی فراہمی کے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد ملک کی معاشی ترقی کے ذریعہ ملک کے مستقبل کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سی پیک کا ذکر کیا کہ یہ عظیم منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے نہ صرف روزگار کے بے شمار مواقعے عوام کو میسر آئیں گے بلکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور قومی سلامتی کے اداروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے جس سے دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ پاکستان کی عوام نے اپنی صلاحیتوں اور رد عمل کی وجہ سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جیسے واقعات دہشت گردوں کی مایوسی کے عالم میں ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ جناب سفیر نے فرانس کے صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کوئٹہ کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے ساتھ یکجہتی اور دہشت گردوں کے اس عمل کی مذمت کی۔ جناب سفیر صاحب نے کہا کہ دنیا پاکستان کو دہشت گردی کا شکار سمجھتی ہے اور یہ محسوس کرتی ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پوری دنیا کو ایک مشترکہ اور مربوط حکمت عملی بنانا ہوگی۔

Ambassador Moin ul Haque hoisting National fag in Paris on August 14, 2016

Ambassador Moin ul Haque hoisting National fag in Paris on August 14, 2016

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی اہمیت اور اور ملکی معیشت میں ترقی کے کردار کو سمجھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ بھی فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کیلئے جناح سکالرشپ کا اعلان بھی کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے قومی ترانے کی دھن کے دوران قومی پرچم لہرایا۔ یوم پاکستان کے موقع پر جاری کیئے گئے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ بڑی تعداد میں فرانس میں مقیم پاکستانی مرد و زن اور بچوں کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے رکن جناب امیر محمد خان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بچوں کے ایک گروپ نے ملی نغمہ’’ جیوے جیوے پاکستان‘‘ بھی پیش کیا۔ سفارتخانہ کے افسران اور عملہ کے خاندانوں نے بھی شرکت کی۔ مشن کی طرف سے مہمانوں کیلئے رسپیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Children presenting Milli Naghma in Paris on August 14, 2016

Children presenting Milli Naghma in Paris on August 14, 2016

Participants of Pakistan Day celebrations in Paris with Pakistani flags

Participants of Pakistan Day celebrations in Paris with Pakistani flags