counter easy hit

پاکستان فریڈم موومنٹ‘‘ اسپین میں بھی متحرک معروف کاروباری شخصیت شبیر مانگٹ کا شمولیت کا اعلان،جلد ممبر سازی مہم شروع کریں گے

Shabir Manghat

Shabir Manghat

بارسلونا(یس ڈیسک)بارسلونا کی کاروباری شخصیت شبیر مانگٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان کی سیاسی جماعت ’’پاکستان فریڈم موومنٹ‘‘ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ شبیر مانگٹ نے کہا کہ ’’پاکستان فریڈم موومنٹ ‘‘حقیقی معنوں میں پاکستانیوں اور پاکستانی تارکین وطن کےحقوق کیلئے سرگرم ہے اور اس جماعت کا پاکستانی تارکین وطن کے بارے میں موقف ہے کہ پاکستانی تارکین وطن نے ذہانت اور سخت جاں فشانی سے دنیا کے تمام ملکوں میں اپنا اہم مقام بنایا ہے اور تارکین وطن ملک کی معیشت کے لئے انتہائی ضروری ہیں کیونکہ یہ ملک اور قوم کو فارن ایکسچینج بھی مہیا کرتے ہیں اور دوسرے ممالک میں پاکستان کے لیے خیر سگالی کے سفیروں کے طور پر حقیقی اور ترقی پسندپاکستان کا عکس بھی قائم کرتےہیں۔ شبیر مانگٹ نے کہا کہ ’’پاکستان فریڈم موومنٹ‘‘سمندر پار پاکستانیو ں کو پاکستان کی آبادی کا ضروری حصہ سمجھتی ہے اورہم بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی مکمل تایئد کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سپین میں موجود تارکین وطن کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کے بہتر مستقبل اور امانتدار قیادت کیلئے ’’پاکستان فریڈم موومنٹ‘‘کے دست وبازو بنیں۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے چیئرمین ہارون خواجہ ہیں جو ایک اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ شبیر مانگٹ نے کہا کہ ہم جلد سپین میں ممبر سازی کا آغاز کررہے ہیں تاکہ جماعت کو بیرون ممالک بھی متعارف کرایا جاسکے۔