counter easy hit

پاکستانی طالب علم پاکستان فرانس کے اعلی تعلیمی تعاون سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں

Pakistan-France cooperation in Higher Education is benefitting Pakistani studentsپاکستانی طالب علم پاکستان فرانس کے اعلی تعلیمی تعاون سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں

پیرس: 14 جون 2019 پاکستان فرانس کے اعلی تعلیمی شعبہ میں تعاون سے زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء   اپنی ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کیلئے فرانسیسی یونیورسٹیوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔

یہ بات جناب معین الحق سفیر پاکستان نے آج پیرس میں پانچ پاکستانی طالب علموں کے پی ایچ ڈی کے تھیسس جمع کرانے کی افتتاحی تقریب جو کیمپس فرانس میں منعقد ہوئی میں کہی۔

اس افتتاحی تقریب میں فرانس کیمپس کے اعلی حکام، فیکلیٹی اراکین، فرانسیسی سرکاری حکام، طالبعلموں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے پاکستانی طالبعلموں کو اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم کامیابی سے مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان اور فرانس کے اعلی تعلیم اور تحقیقاتی اداروں کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس فرانس اور پاکستان کے اعلی تعلیمی کمیشن کے مابین حالیہ تعلیمی وفود کے تبادلوں کے باعث اعلی تعلیم کے میدان میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے ایک اچھی بنیاد رکھی گئی ہے۔

حکومت پاکستان اور فرانس کی جانب سے پیش کردہ خصوصی سکالرشپ کی اسکیموں کے تحت اب تک 800 سے زائد پاکستانی طالبعلموں نے فرانس کی مختلف یونیورسٹیوں سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں ہیں۔

فرانس میں پاکستان کے اعلی تعلیمی کمیشن کے مساوی کیمپس فرانس کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی تھی جس کا مقصد بیرون ممالک میں فرانسیسی اعلی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیتی نظام کو فروغ دینا ہے۔