counter easy hit

پاکستان فرانس کے باہمی تعلقات مختلف شعبوں میں بہتری کی طرف گامزن ہیں, سفارتخانہ پاکستان

پاکستان فرانس کے باہمی تعلقات مختلف شعبوں میں بہتری کی طرف گامزن ہیں, سفارتخانہ پاکستان

پیرس(نمائندہ خصوصی، پ ر) پاکستان کے 109ویں نیشنل منیجمنٹ کورس کے 10 رکنی وفد نے کل سفارت خانہ پاکستان پیرس میں جناب معین الحق سفیر پاکستان سے ملاقات کی۔ سفیر پاکستان نے وفد کو پاکستان اور فرانس کے باہمی تعلقات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں سودمند اور قریبی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے وفد کو سفارت خانہ کی عوامی سفارت کاری مہم کے ذریعے پاکستان کے مثبت پہلووں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فرانس میں ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل منیجمنٹ کورس کے وفد کو پیرس کے دورے کے دوران فرانسیسی انتظامی ڈھانچے، ان کے تربیتی نظام اوردوسرے شعبوں میں بہترین طریقوں اور پالیسیوں کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ نیشنل منیجمنٹ کورس کا وفد پیرس میں اپنے ایک ہفتہ کے قیام کے دوران فرانسیسی وزارت خارجہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی، اعلی تعلیمی مراکز برائے وزارت داخلہ، بزنس فرانس، فرانس بزنس فیڈریشن، اور نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹس کے حکام سے ملاقاتیں اور آگاہی حاصل کرے گا۔

Pakistan France bilateral Relations improving in all sectors

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website