counter easy hit

پیرس میں یوم ٖپاکستان کی تقریب پاکستانی سفارتخانہ میں منعقد ہوئی۔

پیرس، 23مارچ ، 2016، سفیرپاکستان جناب غالب اقبال نے فرانس میں پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں اور یورپی یونین اور حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیںیہ بات انہوں نے آج یوم پاکستان کی تقریب پرچم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی- انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ، حکومت پاکستان اور کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں سے فرانس اور پاکستان کے درمیان تجارت میں و گزشتہ ایک سال میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے – اس موقع پر راجہ شوکت عزیز ، ممبر پنجاب اسمبلی نے بھی تقریب سے خطاب کیا-

Independence Day celebrated in Paris

Independence Day celebrated in Paris

دہشت گردی کے خلاف جنگ کاذکر کرتے ہوئے جناب سفیر نے کہا کہ اپنی بہادری اور مستقل مزاجی کی وجہ سے پاکستانی عوام دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ایک علامت بن چکے ہیں -انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ فرانسیسی معاشرے کا ایک حصہ بنیں تاکہ اس کے اندر رہ کر پاکستان کے مفاد کے لیے بہتر طور پر کام کر سکیں انہوں نے پاکستان کمیونٹی کے بھرپور تعاون پر اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونگے-
راجہ شوکت عزیر ممبر پنجاب اسمبلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے بہت بڑا سہارا رہے ہیں حتی کہ بہت سے مشکل مواقع پر

ان ترسیلات نے قومی خزانے کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے اس لیے حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ترجیحی بنیاد وں پر ان کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے -انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان کا مستقبل ہے بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے -اس سے پہلے سفیر پاکستان نے قومی ترانے کی دھن میں قومی پرچم لہرایا -اس موقع پر ہیڈ آف چانسری عمار امین نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے-سفارتخانے کے افسران اور عملے کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی-
اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے معذور افراد کے ایک 9رکنی وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی یہ وفد معذور افراد کے لیے ہونے والے مقابلوں کے ایونٹ میں شرکت کے لیے فرانس آیا ہوا ہے – وفد نے جناب سفیر اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کی-

Independence Day celebrated in Paris

Independence Day celebrated in Paris

Independence Day celebrated in Paris

Independence Day celebrated in Paris