counter easy hit

پاکستانی موسیقار عدنان سمیع نے بھارتی شہریت کے لئے دوبارہ درخواست دیدی

Adnan Sami

Adnan Sami

نئی دہلی (یس ڈیسک) پاکستانی موسیقار عدنان سمیع نے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے دوبارہ درخواست جمع کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان سمیع خان نے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے وزارت داخلہ میں باضابطہ طور پر درخواست جمع کرادی ہے اور متعلقہ حکام کی جانب سے ان کی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارتی قانون کے تحت صرف ان ہی غیرملکیوں کو شہریت دی جاتی ہے جنہوں نے سائنس، فلسفہ، ادب، آرٹ یا انسانی بہبود کے لئے خدمات سرانجام دی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی موسیقارعدنان سمیع 2001 سے بھارت میں مقیم ہیں، بھارتی شہریت کے لئے انہوں نے دو سال قبل بھی درخواست دی تھی جسے رد کردیا گیا تھا۔