counter easy hit

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھرپور تیاریاں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں ، اس کا فیصلہ تو نہیں ہو سکا لیکن پاکستان بلائنڈ بھارت میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئےبھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔

Pakistan Blind cricket team Full preparations for T-twenty

Pakistan Blind cricket team Full preparations for T-twenty

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتیس جنوری سے بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جانا ہےلیکن پاکستان بلائنڈ ٹیم تاحال بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے کلیئرنس کی منتظر ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے انتظار اپنی جگہ لیکن بھرپور ٹریننگ جاری ہے ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھی بھارت میں مقابلے کے منتظر ہیں ،کہتے ہیں کہ بھارت میں شکست کسی کو برداشت نہیں ،اس لئے کھیل کے ہر شعبے پر توجہ دے رہے ہیں ۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کے لیے انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑا ہو ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کل تک بھارت روانگی کے لئے کلیئرنس کا معاملہ حل ہو جائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website