counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک سپین کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

PTI and PAT Iftar Party

PTI and PAT Iftar Party

بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک سپین کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف سپین کے اعزاز میں گزشتہ روز پارٹی کے بارسلونا آفس میں افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ،اس دوران شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جیسی شخصیت عالم اسلام کیلئے سرمایہ افتخار ہیں ،قادری صاحب اور عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سیاست کی ہے،پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا سپین میں ملکر لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق،مشترکہ کاز کیلئے جدوجہد بھی مشترکہ ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سیاست نہیں ریاست بچائو کی پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے جس طرح پاکستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکرغربت ،لاقانونیت،بے انصافی،رشوت اور بد امنی کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا آغاز کیا گیا ہے اسی طرح سپین میں بھی آپس میں پیار اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے ماہ رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں کو موقع غنیمت جانتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک سپین نے بھی مختلف سیاسی و سماجی پارٹیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے ایک سلسلہ کا اغاز کیا ہے۔

اس سلسلہ کی ابتدا 30جون بروز منگل کو پاکستان تحریک انصاف سپین کی ایگزیکٹو باڈی کے اعزاز میں افطار ڈنر کے اہتمام سے ہوئی ،افطار ڈنر کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک سپین کے آفس کائیے سیرا ، بارسلونا میں کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے شبیر طاہر، راجہ امجد خالق، عمران اسحاق،چوہدری ناصر محمود ،چوہدری کامران ،انور بھائی ، شیخ فاروق ،صفدر بٹ،لالہ زمان اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری،نائب صدر چوہدری طارق مہدی،جنرل سیکریٹری راحیل اکرم ایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ،سیکریٹری اطلاعات چوہدری محمد یوسف،سیکریٹری کوارڈینیشن چوہدری محمد افضال گوندل ،جوائنٹ سیکریٹری عمران آفتاب ،ڈپٹی سیکریٹری محمد بلال سرور جبکہ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر چوہدری امانت حسین مہر ،منہاج القرآن سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی،سیکریٹری سوشل میڈیا عوامی تحریک بیسوس وقار الحسن اور دیگر شریک تھے۔

افطار ڈنر میں شریک پاکستان تحریک انصاف سپین کے رہنمائوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک سمیت مختلف شعبہ جات کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو پاکستان اور عالم اسلام کیلئے سرمایہ افتخار قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ قادری صاحب اور عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سیاست کی ہے اور آئندہ بھی پاکستان تحریک انصاف مشرکہ کاز کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ملکرچلے گی اور ملک میں رائج جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے آنیوالے تمام معززمہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تمام زندگی لوگوں کی فلاح و بہبود کرتے ہوئے گزر رہی ہے انہوں نے بھی تن تنہا سفر کا آغاز کیا تھا جو آج ایک انقلاب کی شکل اختیار کر چکا ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں حق اور سچ کی فتح ہو گی اور ملک کے غریب عوام کو کرپٹ حکمرانوں اور کرپٹ نظام سے نجات ملے گی۔ افطار ڈنر میںپاکستان سمیت سپین میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے مختلف امور پر گفتگو بھی ہوئی اور آئندہ پاکستان کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی کوششیں جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔