counter easy hit

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک کا ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعوی عرب، متحدہ عرب امارات اورمصر سمیت سات ممالک نے پاکستان کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کیلئے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کرلی ہے۔ ڈیجیٹل کوآرپیشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹرزریاض میں ہوگا۔ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبرممالک کے آئی ٹی وزرا کاپہلااجلاس طلب کرلیاگیا، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کریں گے۔ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا، خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے.سائبرسیکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائےگا۔ پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی۔پاکستان، سعودی عرب ، بحرین ، متحدہ عرب امارات، مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں مصر کے سفیراس معاملے میں متحرک رہے ہیں اور انھوں نے پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کے معاہدے میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔حکومت نے ڈیجیٹل ، ٹیکنالوجی پر زیادہ فوکس رکھااور اس سلسلے میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام متعارف کروایا۔حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے لانے کا فیصلہ کیا۔ منصوبے کے تحت 5 اہم مرحلوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا،عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی اور روابط کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کے لیے گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدرس نے جذبہ حب الوطنی کے تحت استعفیٰ دیا تھا۔تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا تھا

PAKISTAN, AND, SAUDI ARABIA, AGREEMENT, ON, DIGITAL, PROJECT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website