counter easy hit

پاک امریکا فوجی مشقیں موسم خزاں میں ہوں گی، امریکی سینٹرل کمانڈ

Pak US Military Exercises

Pak US Military Exercises

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اور پاکستان افواج رواں سال کے آخر میں مشترکہ فوجی مشقیں ہوں گی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق مشقیں بحری، بری، فضائی اور اسپیشل آپریشن پرمشتمل ہوں گی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشقیں اسی سال اکتوبر میں شروع ہونے کاامکان ہے اور اس سلسلے میں پالیسی دستاویز جاری کر دیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ وارانہ ایکسرسائز اور مشترکہ ٹریننگ کے 100 سے زائد ادوار منعقد کیے جائیں گے۔

فوجی مشقوں کے دوران مختلف موضوعات پر سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے، فوجی مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس ٹریننگ کے علاوہ سول ملٹری تعلقات کی بہتری کی ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔