counter easy hit

پاکستان کے وزیر برائے تجارت نے فرانسیسی کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے

Pak Commerce Minister invites French Entrepreneurs and businessmen to invest in Pakistan

Pak Commerce Minister invites French Entrepreneurs and businessmen to invest in Pakistan

محمد پرویز ملک وزیر برائے تجارت و صنعت نے فرانسیسی کاروباری افراد اور صنعتکاروں کو پاکستان کی سرمایہ کاری کی دوستانہ پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے اور پاکستان میں توانائی، بنیادی تعمیری شعبے کی ترقی، خوراک کی پروسیسنگ، آٹوموبائل، سیاحت اور مواصلاتی نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

وفاقی وزیر کا پیرس کا دورہ یورپی ممالک کے دوروں کا حصہ ہے جس کا مقصد دوطرفہ اقتصادی اور کاروباری تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ جی ایس پی پلس کا جائزہ لینا اور اس کی حمایت طلب کرنا ہے۔

انہوں نے پیرس میں اپنے قیام کے دوران جناب جین بپتیست لیمویوں سیکرٹری سٹیٹ، وزارت یورپ و خارجہ امور فرانس، جناب فلپس جوتیغ صدر میڈیف انٹرنیشنل، جناب تھیری فلملین صدر پاکستان فرانس بزنس کونسل اور جناب ڈیڈر کلنگ، صدر پیرس چیمبر آف کامرس سے علحیدہ علحیدہ ملاقاتین بھی کیں۔ وفاقی وزیر نے فرانسیسی قومی اسمبلی کا دورہ بھی کیا اور پاکستان فرانس دوستی گروپ سے ملاقات بھی کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرچہ دوطرفہ تجار ت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم موجودہ تجاری حجم میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو 1.4 بلین تک بڑھایا جاسکے۔

Pak Commerce Minister invites French Entrepreneurs and businessmen to invest in Pakistan

Pak Commerce Minister invites French Entrepreneurs and businessmen to invest in Pakistan

وزیر نے دوطرفہ سیکرٹری سطح پر موجود معاشی، تجارتی اور تنظیمی ڈھانچے کو وزارتی سطح پر لے جانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اسے مزید موثر اور فعال بنایا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے ایئر فرانس کی پروازوں کو پاکستان میں اپنی پروازیں شروع کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ مسافروں اور کاروباری افراد کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔

وفاقی وزیر نے یورپی یونین کی تجارت سے متعلقہ رعائیتوں میں فرانس کے تعاون، خصوصی طور پرجی ایس پی پلس میں تعاون پر ان کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ فرانس جی ایس پی پلس کی جائزہ پالیسیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Pak Commerce Minister invites French Entrepreneurs and businessmen to invest in Pakistan

Pak Commerce Minister invites French Entrepreneurs and businessmen to invest in Pakistan