counter easy hit

پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل۔۔۔۔ گوادر اور سی پیک کے بعد کئی اور بڑے معاہدے طے، چین نے تاریخی اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک چین مشترکہ کارپوریشن کمیٹی کا 9واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان اور چین کے درمیان 3معاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور چین نے سکھر ، ملتان موٹروے ، گوادر میں 300میگا واٹ پاور پلانٹ منصوبے مکمل کرلئے جن کا افتتاح کر دیا گیا۔

معاہدوں کے تحت پاکستان اور چین کینسر کے علاج میں باہمی تعاون کرینگے ، پاکستان کے 45طلبا کو اعلیٰ تعلیم کیلئے چین میں وظائف دئیے جائینگے ۔گوادر ماسٹر پلان سمارٹ سٹیز کے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ اجلاس نہایت مثبت رہا،سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کو آگے لے کر جائینگے ،چین کے ساتھ جاری منصوبوں پشاورسے کراچی تک ریلوے ،اسلام آبادسے کوئٹہ موٹروے منصوبے پرپیشرفت ہوئی ہے ۔ملتان اور شجاع آباد سے نمائندگان کے مطابق پاکستان میں موٹرویز کے سب سے بڑے ملتان سکھر سیکشن کے افتتاح کے بعد392کلومیٹر ایم فائیو موٹر وے کو آج عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، 6 لائن پر مشتمل موٹروے کے اس سیکشن پر اگست 2016 میں کام شروع ہوا،یہ 12 سروس ایریاز، 10 ریسٹ ایریاز، 54 پلوں، 10 فلائی اوورز ، 426 اندر پاسز پر مشتمل ہے جبکہ سب سے بڑا پل دریائے ستلج میں بنایا گیا ہے ، ایم فائیو ملتان میں ایم فور سے ملے گی اور شجاع آباد ، جلال پور پیروالا ،اچ شریف ، ٹرنڈہ ، ظاہر پیر ، اقبال آباد، گڈو، گھوٹکی ، پنو عاقل سے ہوتے ہوئے سکھر پہنچے گی ،اب ملتان سے سکھر کا فاصلہ 8 گھنٹوں کے بجائے صرف 3 گھنٹے اور 15 منٹ میں طے ہو گا ، سکھر سے لاہور کا سفر صرف 6 گھنٹے جبکہ فیصل آباد کا 5 گھنٹے اور اسلام آباد کا سفر ساڑھے 8 گھنٹے میں طے ہو گا ،گزشتہ روز سات مختلف انٹر چینجز پر موٹروے کی اوپننگ کی تقریبات ہونی تھیں ، جو بعد میں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

Pak-China, friendship, important, mile stone, achieved, Gawadar, and, Islamabad, on, important, projects, announcement,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website