counter easy hit

پاک چین سرحد کل سے ستمبر کے آخر تک کھول دی گئ، تجارتی آمدورفت کے بعد تاجروں میں خوشی کی لہر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور چین کے مابین سرحدی گزرگاہ آج سے کھول دی گئی جوکہ 30ستمبر تک کھلی رہیگی۔ پاک چین سرحد کو کورونا ایس اوپیز کے تحت کھولا جا رہا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک چین سرحد کو آج (جمعۃ المبارک ) سے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ سرحد کو 18 ستمبر سے 30 ستمبر تک کھولا جا رہا ہے۔ کورونا وباء کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ پاک افغان سرحد پر بھی تجارتی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔ اسی طرح کچھ ممالک میں کورونا وباء تاحال شدت میں ہے، جبکہ کچھ ممالک میں کورونا وباء کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب نے یکم جنوری2021ء سے شہریوں کیلئے بری، بحری اور فضائی راستوں پر سفری سرگرمیوں کیلئے ٹریفک سسٹم بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب میں کوویڈ19 کے باعث آمدورفت کی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے باعث کاروباری اور دیگر سرگرمیوں کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت سعودی عرب نے تجارتی سرگرمیوں سمیت زمینی، فضائی اور بحری راستوں پر مملکت میں آمدورفت کیلئے تمام تر سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت آئند سال یکم جنوری سے تمام راستوں پر شہریوں کیلئے آمدورفت کا سلسلہ بحال کردیا جائے گا۔

اسی طرح کینیڈا اور امریکہ کی سرحد کورونا وائرس کی وبا کے باعث مزید 30 روز کے لیے بند ہونے کا امکان ہے۔ کینیڈا کے صحت عامہ کے ادارے کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے روزانہ تقریباً 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 138010 ہو گئی ہے اور اب تک 9,179 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ کینیڈین چیف پبلک ہیلتھ آفیسر تھیریسا ٹام نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیی شہری سماجی فاصلے کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website