counter easy hit

یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی پی آئی اے پرپابندی کیخلاف قومی ائرلائن اور وزارت خارجہ نے حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) یورپی یونین کی طرف سے پی آئی اے پر 6 ماہ کیلئے پابندی کیخلاف پاکستان کی جانب سے اپیل آئندہ ہفتے دائر کی جائیگی، پاکستان کی وزارت خارجہ اورقومی ائرلائن کے حکام نے باہمی مشاورت سے اپیل کا مسودہ تیار کرلیا۔ اور اس حوالے سے وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹرینز سے بھی رابطہ کیا ہے۔ جبکہ پاکستانی سفیروں اور ہائی کمشنز کو بھی رابطے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں یورپی یونین مشن کے سفیر سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

BRITISH PAKISTANI PARLIAMENTARIANS

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی یونین میں پاکستانی نژاد پارلیمنٹرین سے رابطہ کیا اور پابندی ختم کرانے کی استدعا کی اور کہا پی آئی اے کو یورپی یونین کی جانب سے پر پابندی کی وجہ سے اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی ، لندن کیلئے10،9پروازیں مانچسٹر اور4 برمنگھم اور یورپ کیلئے 6 پرواز آپریٹ ہوتی تھی، یورپ میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے۔

یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے33ارب روپے سے زائد ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کر رہی، جس کی وجہ سے 12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے جبکہ سعودی عرب میں عالمی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے عمرہ سیزن بھی نہیں کرسکی۔

PAK, AMBASSADORS, PULLED, THEIR, SOCKS, UP, IN REINSTATING, PAKISTAN, INTERNATIONAL, AIRLINE, FLIGHTS, TO, EUROPE 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website