counter easy hit

اوورسز پاکستان سالیڈیرٹی کی تقریب ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مہمان خصوصی

Overseas Pakistan Solidarity Ceremony

Overseas Pakistan Solidarity Ceremony

مانچسٹر (عارف چوہدری) او پی ایف کی تقریب نعیم ملک کی صدارت میں ہوئی جس میں عورتوں میں بریسٹ کینسر کی اگاہی کے متعلق لوگوں کو بتایا گیا۔ ڈاکٹر سمینہ شیخ اور ڈاکٹر عامر ایوب نے لوگوں کو بریسٹ کینسر کے متعلق تفصیل سے بتایا کہ اگر مرض کا پہلے سے پتہ چل جائے تو اس کا علاج ممکن ہے۔

ہمارے معاشرے میں گھر والوں شک بھی ہو جائے تو چھپاتے ہیں کہ شادی میں مسائل ہوںگے اور جب دو تین بچے ہو جاتے ہیں تو چیک کراتے ہیں لیکن پھر دیر ہو جاتی ہے۔

افضل خان ایم پی اے خطاب کرتے ہوئے او پی ایف کے کام کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی سابقہ مئیر کونسلر نعیم الحسن اور ممتاز سماجی شخصیت چوہدری مسرت ، سید قریشی مسلم لیگ کے رہنما راجہ وحید نے اوورسیز پاکستان سالیڈیرٹی کے پاکستان اور اشیاء کے کام کو سراہا اور انکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مانچسٹر کارباری شخصیت نے بھی تعان کی پیش کش کی ، ڈاکٹڑ فردوس عاشق اعوان نے خطاب میں کہا کہ یہاں میں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتی میں پروفشنل ڈاکٹر ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ عورت کے کیا مسائل ہیں۔ نعیم ملک صدر و دیگر کی مشکور ہوں کہ انہوں نے بہت اچھی کاز کیلئے کام کر رہے ہیں اور مجھے بھی مہان خصوصی بنایا ۔ میں ہر طرح سے ان کے ساتھ ہوں۔

تقریب میں شاملے ، ڈاکٹر سمینہ شیخ، مقبول ملک ، کنیز اختر، گوہر نواز و دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں اقبال صدیقی ، اظہر، چوہدری آصف، عبدالغفار اور ملک عظیم و دیگر عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Overseas Pakistan Solidarity Ceremony

Overseas Pakistan Solidarity Ceremony

Overseas Pakistan Solidarity Ceremony

Overseas Pakistan Solidarity Ceremony