counter easy hit

چیونگم کا زیادہ استعمال نقصان دہ

چیونگم کا استعمال عادت بنالینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

OVER, USE, OF, CHEWING, GUM, CAN, BE, HARMFULبھیگنٹم  یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر لت بن جانے والی چیونگم کا استعمال جسم کو انفیکشنز کے حوالے سے کمزور بنا دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نامی جز آنتوں کے اندر خلیات کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ بیکٹریا نظام ہاضمہ میں داخل ہوتے ہیں بلکہ یہ کچھ غذائی اجزاءکو جذب ہونے سے بھی روکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ جز چیونگم اور ڈبل روٹی میں پایا جاتا ہے اور انہیں طویل المعیاد بنیادوں پر استعمال کرنا جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس جز کے نتیجے میں چھوٹی آنت میں خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں جو کہ نیوٹریشن کو جذب کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ آنتوں کو کمزور کرنے کے ساتھ زنک، آئرن اور فیٹی ایسڈز کو جذب کرنا مشکل بنادینے والا جز ہے جو کہ انفیکشنز کے لیے راہ ہموار کردیتا ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے جرنل نانو امپیکٹ میں شائع ہوئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website