counter easy hit

وفاقی وزیر سیّد فخر امام کی سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاو¿ جینگ سے ملاقات میں گفتگو

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سیّد فخر امام نے جمعہ کو پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاو¿ جینگ سے الوداعی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے کردار کو سراہا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چین جنوبی بلوچستان میں کھجور کے پروسیسنگ پلانٹس اور پیاز کے کولڈ سٹورجز تیار کرنے میں معاونت کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں اطراف کے اعلیٰ سطح کے وفودکے دوروں نے تعاون کےلئے نئے راستے کھول دیئے ہیں، زراعت کے میدان میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یاﺅ جِنگ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کو مزید بہتر کیا۔ انہوں نے سی پیک کے تحت باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ سیّد فخر امام نے چینی سفارتخانہ میں زرعی مشیر مقرر کرنے کے لئے یاﺅ جنگ کی کاوشوں کا اعتراف کیا جس سے زرعی تعاون کے تمام شعبوں میں مو¿ثر رابطہ کاری میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے ٹڈی دل اور کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں چینی سفیر کی دلچسپی اور مستقل مدد کی تعریف کی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ سی پیک دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ یاﺅ جِنگ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ اور این ایف ایس آر کے سیکرٹری سے خصوصی طور پر ملاقات کی۔ یہ ان کی کوششوں کے ذریعہ ہی ممکن ہوا ہے کہ دونوں فریقوں نے نومبر 2018ءمیں وزیراعظم پاکستان کے بیجنگ کے دورے کے دوران زرعی تعاون پر ایک مفاہمت کا معاہدہ کیا۔ اس مفاہمت نامہ نے زرعی تعاون کو ایک نئی راہ فراہم کی اور مئی 2019ءمیں چینی نائب صدر کے دورہ پاکستان کے دوران زرعی تعاون سے متعلق فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے کی راہ ہموار کر دی۔ یاﺅ جنگ نے ٹڈی دل کے چینی ماہرین کے وفد کو فروری 2020ءمیں پاکستان بھجوایا۔ انہوں نے آن لائن تربیت کے ساتھ 300, 000 لیٹر میلاتھین کیٹناشک اور 50 سپرے جن کی مالیت لگ بھگ 4.94 ملین امریکی ڈالر تھی، پاکستان کو فراہم کی۔ انہوں نے اپنی حکومت سے پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کے لئے قائل کیا اور 30,000 ماسک، 1000 حفاظتی چشمیں اور 1000 حفاظتی سوٹ ٹڈی دل کے خلاف فیلڈ آپریشن کرنے والی ٹیموں کو دیئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website