counter easy hit

دشمن باہر گھات لگائے بیٹھا ہے اور ہم ملک کو کمزور کر رہے ہیں، احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن باہر گھات لگائے بیٹھا ہے اور ہم ملک کو اندر سے کمزور کر رہے ہیں۔

Our, Enemy, is, pointing, on, us, and, we, are, weakening, Pakistan, Ahsan, Iqbalنارووال میں سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 میں ملک میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی لیکن اب 20 گھنٹے بجلی ملتی ہے کیوں کہ 4 سالوں میں 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائے گئے ہیں جو نواز شریف کی حکومت کا کام ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2013 میں دہشت گردی کی صورت حال انتہائی خراب تھی اور جس دن 4 سے 5 لوگ مرتے تھے تو لوگ کہتے تھے کہ امن ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب ملک میں مکمل امن ہو گا۔ ہمارے سیاسی مخالف نے پاناما ڈرامہ شروع کیا اور ملکی ترقی کو روک دیا جب کہ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا تاہم نظر ثانی کی اپیل کی ہے کہ ہمارے تحفظات دور کیے جائیں، تاریخ پاناما فیصلے پر اپنا فیصلہ ضرور دے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہے ہیں اور ان کے ساتھ مایوس سیاستدانوں کا کنبہ موجود ہے، ہمارا دشمن باہر سے گھات لگائے بیٹھا ہے اور ہم ملک کو اندر سے کمزور کر رہے ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو اسلحے کے زور پر کمزور نہیں کر سکتی کیوں کہ ہماری مسلح افواج اور قوم ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے اچھے تعلقات اور افغانستان میں امن چاہتے ہیں کیوں کہ افغانستان میں جنگ لگی تو اس کی تپش پاکستان تک آئے گی جب کہ بھارت پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے لیکن امریکا اور بھارت کو اب حالات کو سنجیدگی سے سمجھانا ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website