counter easy hit

آسکر سے پہلے سج گیا ریزی ایوارڈز کا میلا

Razzberry Awards

Razzberry Awards

نیویارک (یس ڈیسک) فلمی دنیا کے معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈ ” آسکر” سے پہلے سج گیا”رازی ایوارڈ”کا میلا، کرک کیمرون اور کیمرون ڈیاز نے بدترین ہونے میں میدان مارلیا، بہترین فلم، بہترین اداکار واداکارہ کو اکیڈمی ایوارڈ” آسکر” ملنے سے پہلے دیے جاتے ہیں۔

بدترین فلم اوربدترین پرفارمر کے ایوارڈ رازی Razzie، ہالی وڈ میں 35 ویں گولڈن Raspberry ایوارڈ تقریب ہوئی، بدترین فلم ہو، بدترین اداکار، بدترین اسکرین پلے اوریا پھر بدترین اسکرین کومبو، ہر ایوارڈ ملا 44 سالہ کرک کیمرون اور ان کی فلم سیونگ کرسمس “Saving Christmas” کو۔ 6 کیٹگریز میں نامزد کرک کیمرون اور سیونگ کرسمس نے 4 ایوارڈ اپنے نام کرلیے۔

جبکہ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے 5 ڈالر کی گولڈن Raspberry ٹرافی حاصل کی، دو فلموں میں بدترین اداکارہ کااعزاز جیت کر۔ میگن فوکس کو فلم Teenage Mutant Ninja Turtles کے پلیٹ فارم سے بدترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ “Transformers: Age of Extinction” میں خراب ہدایتکاری کرنے پر مائیکل بے Michael Bayکو بدترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ ملا۔