counter easy hit

آسکر ایوارڈ، برڈ مین بہترین فلم جولیانے مور بہترین اداکارہ قرار پائیں

Oscar Awards

Oscar Awards

لاس اینجلس (یس ڈیسک) برڈ مین نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے ، جبکہ اداکارہ جولیانے مور کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا سب سے بڑامیلہ آسکر لاس اینجلس میں جاری ہے۔ بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ بگ ہیرو 6 نے جیتا۔

معاون اداکارہ پیٹریشیا ایر کوئیٹ جبکہ اداکار کاایوارڈ جے کے سمپسنز کے حصے آیا ۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر ڈولبی تھیٹر میں سالانہ ستاسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب ہوئی۔

بوائے ہڈ کی پیٹریشیا ایرکوئیٹ بہترین معاون اداکارہ جبکہ وپلیش کے جے کے سمنز بیسٹ معاون اداکار ٹھہرے۔ بہترین اینی میٹڈ فلم کا اکیڈمی ایوارڈ بگ ہیرو 6 کےنام ہوا۔

آسکر ایوارڈ کی بہترین غیر ملکی فلم پولینڈ کی آئی ڈی اے بنی۔ بہترین ڈاکو مینٹری فلم کا آسکر ایوارڈ سٹیزن فور نے جیتا۔