counter easy hit

اورلینڈو حملہ ، متعدد لوگوں کی جانیں بچانے والا عمران یوسف ہیرو بن گیا

Orlando attack

Orlando attack

کلب میں ملازمت کرنے والے عمران یوسف نے فائرنگ کے دوران کلب کے پچھلے دروازے سے 70 افراد کو باہر نکالا
اورلینڈو (یس اُردو) اورلینڈو میں کلب پر حملے کے دوران درجنوں امریکیوں کی جان بچانے والا سابق فوجی اہلکار ہیرو بن گیا ، عمران یوسف نے خوف اور دہشت کے عالم میں کلب کا پچھلا دروازہ کھول دیا تھا ۔امریکی فوج کے سابق اہلکار کی حاضر دماغی نے اسے امریکی عوام کا ہیرو بنا دیا ۔ چوبیس سالہ عمران یوسف نے اورلینڈو کلب میں حملے کے دوران درجنوں امریکیوں کی جانیں بچائیں ۔
کلب میں ملازمت کرنے والے عمران یوسف نے فائرنگ کے دوران کلب کے پچھلے دروازے سے 70 افراد کو باہر نکالا ۔عمران یوسف نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ مزید لوگوں کو نہیں بچا سکے ۔ ان کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ میں مزید لوگوں کو بچا سکتا ، وہاں بہت سے لوگ تھے جو مارے گئے ۔چوبیس سالہ عمران یوسف نے 2010 سے 15 تک امریکی بحریہ میں خدمات انجام دیں ، وہ افغانستان میں بھی تعینات رہا۔