counter easy hit

آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے لاپتہ ساتھی غلام قادرمری اور دیگر کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

Order to JIT for recovery of missing companions of Asif Ali Zardari

Order to JIT for recovery of missing companions of Asif Ali Zardari

سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادرمری اور دیگرکی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالتی حکم کے باوجود غلام قادرمری کا تاحال کوئی پتہ نہیں چلایا جاسکا، اس سلسلے میں عدالت عالیہ پیش رفت رپورٹ طلب کرے۔

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا جس پرکیس کے تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے پہلے ہی محکمہ داخلہ کو خط لکھ چکے ہیں، بعد ازاں عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشوروکو اب تک ہونے والی تمام پیش رفت سے متعلق رپورٹ کےساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ 8 اپریل کوغلام قادرمری جامشوروکے قریب اپنے 3 ساتھیوں کے خان محمد منگی، سجاد آرائیں اور ڈرائیور محبوب خاص خیلی کے ہمراہ لاپتہ ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website