counter easy hit

یا اللہ رحم :عید کے چوتھے روز پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ۔۔۔ ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

Or Allah Mercy: A severe shock of earthquake in Pakistan on the fourth day of Eid ... Fear spread everywhere

 

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔ جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکزژوب کے شمال مغرب میں 95 کلومیٹر دور تھا جس کی زیر زمین گہرائی 300 کلو میٹرریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، مستونگ ، مچھ، سبی ،بولان سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری جانب یہ خبر ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔دوسری جانب لاہور روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website