
Opposition prepares for protest addressed to the President speech in Parliament
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا اظہارخیال سرکاری ٹی وی پربراہ راست نشر نہ کئے جانے پر حزب اختلاف کی جماعتوں سے شدید احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یکم جون کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اوربی این پی عوامی شرکت کرے گی، اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی بجٹ تقریر براہ راست نشر کرنے سے انکار کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور یکم جون کو ہی صدرمملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔








