counter easy hit

قومی اسمبلی اجلاس، قائم مقام اپوزیشن لیڈر ابھی تیاری کرتے رہ گئے حکومت کی طرف سے ڈرامائی انداز میں ملتوی کردیا گیا،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طویل تقریر کے فوری بعد غیرمتوقع طورپر اجلاس ملتوی کیے جانے پر اپوزیشن کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ لیکن پینل آف چیئرمین کے رکن امجد خان جو اس وقت اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انھوں نے اپوزیشن ارکان کی طرف دیکھے بغیر اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ختم کرنے کا اعلان کردیا اور اپوزیشن کی کوئی بات سنے بغیر اپنی نشست سے اٹھ گئے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف جو میاں شہباز شریف کی عدم موجودگی میں قائم مقام اپوزیشن لیڈر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ وہ وزیرخارجہ کی تقریر کے دوران ہی ایوان میں اوران کی تقریر کے نوٹس بھی لے رہے تھے اوروزیرخارجہ کی تقریر میں اٹھائے گئے نکات کاجواب دینے کی تیاری کر رہے تھے۔ قبل ازوقت اجلاس ختم کیے جانے پرانھوں نے شدید احتجاج کیا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر اورراجہ پرویز اشرف سمیت دیگرارکان بھی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے ۔ لیکن پینل آف چیئرمین کے رکن چیمبر میں جاچکے تھے۔ وزیرخارجہ نے یہ بھی بتایا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 28 جولائی کو قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونا تھا۔ لیکن اہم قانون سازی کی وجہ سے اجلاس 30 جولائی تک جاری رہیگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website