counter easy hit

عدلیہ مخالف تقاریر:عدالت نے فیصل رضا عابدی کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )انسداد دہشتگردی عدالت نے عدلیہ مخالف بیان کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو بری کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عدلیہ کے خلاف استعال انگیز انٹرویو کرنے کیس سماعت ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔شریک ملزمان احسن سلیم،ہنس مسرور کو بھی بری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔خیال رہے سپریم کورٹ اورججز کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنےپر عدالت نے فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے رہنماء پیپلزپارٹی فیصل رضا عابدی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانپیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ایک ویب ٹی وی پر چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو دیا تھا جس پرتھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کے ایک اے ایس آئی کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی گئی ۔ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد نے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کای ملزمان نے بعد از گرفتاری کی انسداد دہشت گردی کی عدلات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمافیصل رضا عابدی کا انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ جب کہ گذشتہ ماہ ستمبر میں انسداد سائبر کرائم عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی تیسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔فیصل رضا عابدی کو ایک اور مقدمے میں آج بری کر دیا گیا ہے۔سداد دہشت گردی کی عدالت میں عدلیہ کے خلاف استعال انگیز انٹرویو کرنے کیس سماعت ہوئی۔عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website