counter easy hit

اپوزیشن کا دعویٰ جھوٹا ثابت، عمران خان قومی اسمبلی میں کب سے موجود تھے اور شہباز شریف ان سے کیا مانگتے رہے؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

Opposition claim falsified New Pandora's Box opened

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کل شور مچا رہی تھی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس اس لیے دیر سے شروع ہوا کیونکہ وزیراعظم موجود نہیں تھے لیکن یہ جھوٹ ہے، اجلاس اس لیے تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ شہباز شریف میٹنگ کے دوران نواز شریف کے لیے پروڈکشن آرڈر مانگ رہے تھے، انہیں کشمیر سے زیادہ پروڈکشن آرڈر کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیے مسئلہ کشمیر سے زیادہ ترجیح پروڈکشن آارڈر کی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بہتان لگایا کہ اجلاس 4گھنٹے دیر سے شروع ہوا کیونکہ وزیراعظم موجود نہیں تھے حالانکہ یہ جھوٹ ہے، وزیراعظم موجود تھے لیکن یہ لوگ پروڈکشن آرڈر مانگ رہے تھے اور اسی وجہ سے اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرپارلیمنٹ پر مشترکہ اجلاس شروع ہو ا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی پر اپوزیشن نے سخت احتاج کیا ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفاد کا اہم ترین اجلاس ہے، وزیراعظم کہاں ہیں؟۔ حکومت کی غیر سنجیدگی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں نہ تو وزیراعظم موجود ہیں اور نہ ہی ایجنڈا درست طریقے سے پیش کیا گیا۔اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ میں ” وزیراعظم حاضر ہو” کے نعرے بھی لگائے گئے تھے لیکن اب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کل شور مچا رہی تھی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس اس لیے دیر سے شروع ہوا کیونکہ وزیراعظم موجود نہیں تھے لیکن یہ جھوٹ ہے، اجلاس اس لیے تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ شہباز شریف میٹنگ کے دوران نواز شریف کے لیے پروڈکشن آرڈر مانگ رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website