counter easy hit

عمران خان کے دھرنوں کی مخالفت کرنے والے آج کس منہ سے مولانا کے دھرنے کی حمایت کر رہے ہیں؟ ملکی سیاست میں چوہدری نثار کی انٹری، نواز شریف کی تیمارداری سے انکار کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

ٹیکسلا ( مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شرف سے میرا سماجی تعلق نہیں ہے کہ میں انکی تیمارداری کروں، عمران خان کے دھرنوں کی مخالفت کرنے والے آج کس منہ سے مولونا کے دھرنے کی حمایت کر رہے ہیں، دھرنوں کی وجہ سے پاکستان بند گلی میں داخل

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

ہوگیا، عوام کو فوری ریلیف کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہونا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور سابق لیگی رہنمائ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے اصولوں کی سیاست کرتا آیا ہوں، ماضی میں بھی کہا تھا کہ دھرنے پاکستانی مفاد کے خلاف ہیں اور آج بھی یہی کہتا ہوں، دوسرے اور پی ٹی آئی پہلے دھرنوں کی کابھی حمایت اور کبھی مخالفت کرتے ہیں یہ کیا اور کس منہ سے کر رہے ہیں؟ یہ سیاستدان کیا کر رہے ہیں، پہلے انہوں نے عمران خان کے دھرنے کی مخالفت کی آج مولانا کے دھرنے کی حمایت کر رہے ہیں، اسی طرح پہلے پی ٹی آئی دھرنوں کو جائز اور آج مولانا کے دھرنوں کو ناجازئ کہہ رہی ہے۔ خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنماء تھے لیکن 2018 انتخابات سے کچ عرصہ قبل ن لیگ میں ایسی ہوا چلی کہ چوہدری نثار علی خان آہستہ آہستہ ن لیگ سے دور ہوتے گئے، چوہدری نثار علی خان برملا یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ مریم نواز کے زیر اثر نہیں چل سکتے ، مسلم لیگ ن پر انکا حق ہے جو پارٹی کے سینئر رہنماء ہیں، انہیں کو پارٹی میں وہ مقام دینا چاہیئے جو انکا حق ہے، اس کے بعد چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ ن سے راہیں جدا ہونا شروع ہوئیں اور عام انتخابات 2018 میں چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے حصہ لیا، لیکن ذرائع یہ کہہ رہے ہیں کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان آج بھی روابط قائم ہیں۔

opposing, Imran Khan's, dharna, was, an, act,done, by, JUI, Now, committing, at, their, own

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website