counter easy hit

آپریشن رد الفساد کے چار سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی بریفنگ

راولپنڈی (رپورٹ.اصغرعلی مبارک سے )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن رد الفساد کے چار سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ
22 فروری کو آپریشن رد الفساد کے چار سال ہوگئےہیں۔22 فروری 2017 کو آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنا تھا میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہر پاکستانی اس آپریشن کا حصہ اورآپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے۔آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کو مکمل غیر موثرکرنا تھا۔دہشتگردوں نے پاکستان کے طول و عرض میں پناہ لینے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد 2 نکاتی حکمت عملی کے تحت کیا گیا۔قبائلی علاقے کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا،طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔ملک بھر میں 3لاکھ سے زائد انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیےجاچکےہیں۔انہوں نے کہا کہ ۔پنجاب میں 34ہزارانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیےگئے،
سندھ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائدانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیےگئےانہوں نے کہا کہ گوادر میں ہوٹل پر حملے کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاا۔کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کو ناکام بنایا گیا750 مربع کلومیٹر سے زائد علاقے پر ریاست کی رٹ بحال کی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website