اورکزئی ایجنسی میں ایف سی کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر دران سمیت 5دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دو فوجی شہید ہو گئے۔

Operation in Orakzai agency, 5 terrorists killed, two soldiers martyr
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر گاؤں میراک ، کالایا میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ ٹی ٹی پی کمانڈر ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ دہشت گردوں سےفائرنگ کے تبادلے میں میجرمدثر اور سپاہی مطیع اللہ جان شہید ہو گئے۔








