counter easy hit

بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے تین ہفتوں کے لیے باہر ہوگئے

Opener Shikhar Dhawan due to thumb injury out from the World Cup for three weeksلندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے تین ہفتوں کے لیے باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق شیکر دھاون کا انگوٹھا فریکچر ہے۔شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ پاکستان کو ہروانے کیلئے آئی سی سی نے چال چل دی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کر لی گئی، کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ باؤنسی وکٹ کا کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ کےدوران بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

بارش والے موسم اور باونسی وکٹ کے باعث میچ کے دوران بلے بازوں، خاص کر قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔ اور اب یہ خبر ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے تین ہفتوں کے لیے باہر ہوگئے۔