counter easy hit

کھلی سازش یا کوئی اور چکر۔۔۔۔؟ 96 افراد کے قاتل کے بیان کے حوالے سے فاروق ستار نے بھی اپنا ردعمل دے دیا

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار نے 96 افراد کے قاتل یوسف ٹھیلے والا کے بیان کی تردیدکردی۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں نائن زیرو کا کیئر ٹیکر نہیں رہا،یہ میرے خلاف کوئی نئی سازش ہے ،ان کا کہنا تھا

متنازع اداکارہ وینا ملک کا نیا بیان قومی اسمبلی کی زینت بن گیا۔۔۔ ٹویٹر پر بھی ہنگامہ برپا ، تہلکہ خیز خبر

کہ یوسف ٹھیلے والا کے بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہیں میں یوسف ٹھیلے والا کے بیان کی تردید کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ کراچی میں 96 افراد کا سفاک قاتل پکڑاگیا، کس کی ہدایت پر قتل کرتا تھا اورلاشوں کوکیسے ٹھکانے لگاتا تھا ملزم نے خوفناک انکشاف کردیئے.کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھیانوے افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یوسف نامی اس سفاک قاتل نے تینتالیس ٹارگٹ کلرز پر مشتمل گروپ بنارکھا تھا۔ یہ ٹھیلے والا کے نام سے بھی مشہور رہا ہے جس کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص قتل کے بعد لاشوں کوٹھیلے پررکھتا اور ٹکڑے ٹکڑے کرکے انہیں ٹھکانے لگاتا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص تینتالیس لوگوں کو براہ راست قتل کیا جب کہ دیگر افراد کے قتل میں معاونت کی تھی۔ ملزم نے میڈیا کے سامنے بتایا کہ جب وہ مفرور تھا تو ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے اسے ایک ماہ تک نائن زیرومیں رہنے کے لئے کمرہ دیا تھا۔ ملزم یوسف کا فاروق ستار،سیکٹرانچارج خالد صدیقی، ندیم ماربل سمیت کئی ایم کیو ایم رہنماوں سے رابطہ تھا۔ ملزم کے بقول سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستارسے اس کی ملاقات کرائی ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے کہنے پرقتل کرتا تھا، فاروق ستارنائن زیرومیں رہائش کا بندوبست کراتے تھے، ٹھیلے پر رکھ کرلاشیں ٹھکانے لگاتا تھا۔ملزم کے مطابق وہ سیکٹرانچارج لندن سے بھی رابطے میں تھا جب کہ رہنماوں سے ہدایات ملنے پر وارداتیں کرتے تھے،۔ملزم ایک نجی اسکیورٹی کمپنی میں بھی ملازمت کرتا رہا ہے۔

open, conspiracy, or, something, else, farooq sattr, said, against, central, character, of, baldia, factory, case

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website