counter easy hit

عمران حکومت کی بڑی کامیابی: معروف غیر ملکی ائیرلائن نے پاکستان میں 10 سال بعد کام کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) برٹش ایئرویز نے 10 سال بعد پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران برٹش ایئرویز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا اور برٹش ایئرویز اسلام آباد سے ہیتھرو کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔برٹش ایئرویز کے نمائندے کے مطابق برٹش ایئر ویز ہفتے میں تین فلائیٹ آپریٹ کرے گی۔ نمائندہ برٹس ایئرویز رچرڈ کراؤڈر کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔ یاد رہے کہ برٹس ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد میں میرٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب رطانوی سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے، آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ برٹش ایئر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریٹ کرے گی۔سفارتی حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔ پاک فوج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔ نجی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں اور وزارت اطلاعات کو مبارکباد دیتا ہوں، فرانس کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری مثبت کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جو اقدامات ہو رہے ہیں اس سے پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ برطانوی حکام کی جانبسے پاکستان کے لیے مثبت رویے پر شکر گزار ہیں۔ برٹش ایئر ویز کی واپسی میں زلفی بخاری کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، خوشی ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروازیں بحال کرنے پر برٹش ایئر ویز کے شکر گزار ہیں۔ دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی دہائیوں پر مبنی جدوجہد رنگ لانے لگی۔ پاکستان میں امن اور استحکام آرہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر برٹش ایئر ویز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اعلامیے کے مطابق ہیتھرو سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریٹرن فلائیٹ کا کرایہ 499 پاؤنڈز ہے جب کہ ورلڈ ٹریولر پلس کے لیے کرایہ 773 پاؤنڈز ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کلب ورلڈ کلاس کے لیے دو طرفہ کرایہ 1799 پاؤنڈز ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق ہیتھرو ایئر پورٹ ٹرمینل 5 اور نیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے استعمال ہوگا جب کہ فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پروازیں چلائی جائیں گی۔