counter easy hit

تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کیلئے میقات کے چار مقامات کے بجائے صرف پانچویں میقات سے داخلے کی اجازت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وبا کے باعث جہاں محدود پیمانے پر عازمین کو حج بیت اللہ کی اجازت دی گئی ہے وہیں حج کے ارکان کے حوالے سے کئی ایک اقدامات تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق اسلامی تاریخ میں پہلی بار حج کی نیت سے مکہ مکرمہ میں داخلے کا اہتمام ایک ہی میقات سے کیا گیا ہے۔
میقات قرن المنازل مکہ مکرمہ کا قریبی میقات ہے۔ یہ میقات طائف کے قریبی علاقے السیل الکبیر میں واقع ہے اور اس میقات کا نام قرن المنازل ہے۔ رپورٹ کے مطابق میقات ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب وہ حد ہے جہاں سے عازمین کو حج یا عمرہ کی نیت سے لازمی طور پر احرام کی حالت میں گزرنا ہوتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والوں کے لیے چار میقات متعین کی تھیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس سال حج ادا کرنے والے عازمین کو صرف ایک ہی میقات سے گزرنا ہو گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والوں کے لیے چار میقات متعین کی تھیں۔ پانچویں میقات کے بارے میں بعض جگہوں پر وضاحت ملتی ہے کہ رسول کریمﷺنے پانچویں میقات کا بھی تعین کیا تھا لیکن بعض روایات میں پانچویں میقات کا انتخاب اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کیا تھا۔ مکہ کی جانب سفر کے لیے مختلف سمت سے یہ پانچ حدود یا میقات حج یا عمرہ کی حالت کی نمائندگی کرتی ہیں۔مکہ مکرمہ کے شمال مشرق میں طائف کے قریب واقع میقات قرن المنازل کو مورخین نے نجد کے لوگوں کا میقات کہا ہے۔عام طور پر خلیجی ممالک اور مشرقی ایشیا سے آنے والے زائرین کے لئے یہی میقات ہے۔ اس میقات پر قائم السیل الکبیر مسجد عازمین کے لئے جدید خدمات سے آراستہ ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنائے جانے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر اس سال حجاج کرام کی تعداد انتہائی محدود رکھی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website